
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیدرلینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے پانچ ممالک کے دورے پر دہلی سے روانہ ہوئے۔
وزارت خارجہ کے نمائندہ رندھیرجیسوال نے بتایاکہ وزیراعظم مودی نے متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کے پانچ ممالک کے دورے کا آغاز کیا ہے۔ ان کا پہلا پڑاو متحدہ عرب امارات ہوگا، جہاں وہ صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ اگلے چھ دنوں میں، وزیر اعظم کئی عالمی رہنماوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جس کا مقصد ہندوستان کی عالمی شراکت داری کو مضبوط بناناہے ۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی