ڈاکٹر جے شنکر اور ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے دو طرفہ امور پر بات چیت کی
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کو دہلی میں برکس وزرائے خارجہ کی دو روزہ میٹنگ کے موقع پر وسیع بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر کہا، آج صبح دہلی میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچ
ڈاکٹر جے شنکر اور ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے دو طرفہ امور پر بات چیت کی


نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کو دہلی میں برکس وزرائے خارجہ کی دو روزہ میٹنگ کے موقع پر وسیع بات چیت کی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے ایکس پر کہا، آج صبح دہلی میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مغربی ایشیا کی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر برکس اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جو 14 سے 15 مئی تک دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سال کا تھیم پائیدار ترقی کے لیے لچک، اختراع، تعاون اور تعمیر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande