ایف آئی ایچ نیشنز کپ کی تیاری کے لیے ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم آئندہ ایف آئی ایچ ہاکی ویمنس نیشنز کپ نیوزی لینڈ 2025-26 کی تیاریوں کے حصے کے طور پر آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ ہاکی انڈیا نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ یہ دورہ 21 مئی سے 3 جون 2026 تک ہوگا جبکہ نیشنز کپ
Sports-Hockey-Indian-WomensTeam-NationsCup-Austral


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم آئندہ ایف آئی ایچ ہاکی ویمنس نیشنز کپ نیوزی لینڈ 2025-26 کی تیاریوں کے حصے کے طور پر آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ ہاکی انڈیا نے بدھ کو یہ اعلان کیا۔ یہ دورہ 21 مئی سے 3 جون 2026 تک ہوگا جبکہ نیشنز کپ 15 سے 21 جون تک آکلینڈ میں ہونا ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران، ہندوستانی ٹیم پرتھ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف چار میچ کھیلے گی۔ یہ میچ 26، 27، 29 اور 30مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے دو میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے جبکہ آخری دو میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے دورے کے بعد ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ نیشنز کپ سے قبل پریکٹس میچوں کے ذریعے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اس سال کے شروع میں ارجنٹینا کے دورے کے دوران زبردست مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچوں کی سیریز میں دو جیت درج کی۔ دورے سے واپس آنے کے بعد سے، کھلاڑی ایس اے آئی بنگلور ومیں قومی کیمپ میں باقاعدگی سے مشق کر رہی ہیںاور آنے والے بین الاقوامی سیزن پر نظر رکھتے ہوئے اپنی کمزوریوں پر کام کر رہی ہیں۔

ٹیم کے ڈریگ فلکرز کو دورے کے دوران خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔کوکا-کولا انڈیا فاونڈیشن’آنندنا‘ کے تعاون سے، ڈچ لیجنڈ تائیکے تائیکیما26 مئی سے 21 جون تک پرتھ اور آکلینڈ میں کھلاڑیوں کو ڈریگ فلک کی خصوصی تربیت فراہم کریں گے۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے چیف کوچ سجورڈ ماریجنے نے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ”اس دورے کو ممکن بنانے کے لیے ہاکی انڈیا کا شکریہ۔ ان میچوں سے ہمیں اپنے کھیل میں خامیوں اور بہتری دونوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ ارجنٹینا کے دورے کے دوران ہم نے دیکھا کہ بین الاقوامی معیار کیا ہے۔ اب ہم اندازہ لگا سکیں گے کہ ہم اس سطح کے کتنے قریب ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا، ”اس دورے سے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ پہنچنے سے پہلے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔ طویل سفر کو حصوں میں تقسیم کرنے سے کھلاڑی زیادہ تیزی سے موافقت اختیار کر سکیں گے۔ نیوزی لینڈ کا موسم ٹھنڈا ہے، اور پرتھ کے حالات بہت ملتے جلتے ہیں۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande