آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی دوڑ میں سائی سدرشن دوسرے نمبر پر، پرپل کیپ میں رباڈا نے بھونیشور کی برابری کی
آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی دوڑ میں سائی سدرشن دوسرے نمبر پر، پرپل کیپ میں رباڈا نے بھونیشور کی برابری کی نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں منگل کو گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کی سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر جی
آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی دوڑ میں سائی سدرشن دوسرے نمبر پر، پرپل کیپ میں رباڈا نے بھونیشور کی برابری کی


آئی پی ایل 2026 : اورینج کیپ کی دوڑ میں سائی سدرشن دوسرے نمبر پر، پرپل کیپ میں رباڈا نے بھونیشور کی برابری کی

نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں منگل کو گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کی سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) پر جیت کے بعد اورینج کیپ اور پرپل کیپ کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے۔ بلے بازوں اور گیند بازوں کی فہرست میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے سلامی بلے باز بی سائی سدرشن نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 61 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر اورینج کیپ کی دوڑ میں اہم چھلانگ لگائی۔ یہ ان کی مسلسل تیسری ففٹی اور گزشتہ پانچ میچوں میں چوتھی نصف سنچری اننگز تھی۔

سائی سدرشن کچھ وقت کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے تھے، لیکن بعد میں ایس آر ایچ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ کلاسن نے میچ میں صرف 14 رن بنائے، لیکن ان کے کل رن 508 ہو گئے، جس سے وہ اب بھی اورینج کیپ اپنے پاس برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ وہیں سائی سدرشن 501 رنوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس سیزن میں اب تک صرف کلاسن اور سائی سدرشن ہی 500 رنوں کا ہندسہ عبور کر پائے ہیں۔ اورینج کیپ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ایس آر ایچ کے ابھشیک شرما ہیں، جن کے 481 رن ہیں۔ حالانکہ جی ٹی کے خلاف وہ صرف 6 رن ہی بنا سکے۔ دہلی کیپٹلز کے کے ایل راہل 477 رنوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل 467 رنوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقی تیز گیند باز کاگیسو رباڈا نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 28 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پرپل کیپ کی دوڑ میں بھونیشور کمار کی برابری کر لی۔ رباڈا نے پاور پلے میں ابھشیک شرما، ایشان کشن اور آر اسمرن کے وکٹ لے کر ایس آر ایچ کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ان کے نام اب 21 وکٹیں ہو گئی ہیں، جو بھونیشور کمار کے برابر ہیں۔

تاہم، بہتر اکانومی ریٹ (7.46) کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلورو کے بھونیشور کمار اب بھی پرپل کیپ اپنے پاس برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ رباڈا کا اکانومی ریٹ 9.15 ہے۔

چنئی سپر کنگز کے انشل کمبوج 19 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہیں لکھنو سپر جائنٹس کے پرنس یادو، گجرات ٹائٹنز کے راشد خان اور ایس آر ایچ کے ایشان ملنگا 16-16 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر اگلے نمبروں پر موجود ہیں۔ راشد خان نے ایس آر ایچ کے خلاف ایک وکٹ لی، جبکہ ایشان ملنگا کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔

گجرات ٹائٹنز کے دو دیگر گیند بازوں نے بھی بڑی چھلانگ لگائی۔ تقریباً ایک ماہ بعد واپسی کرنے والے پرسدھ کرشنا نے دو وکٹیں لے کر اس سیزن میں اپنی وکٹوں کی تعداد 14 تک پہنچا دی۔ وہیں جیسن ہولڈر نے صرف چھ میچوں میں 13 وکٹیں لے کر سب کو متاثر کیا ہے۔ پرسدھ اور ہولڈر بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande