کابینہ وزیر ستیشن شرما نے عوام کو بدھ پورنیما کی مبارکباد پیش کی۔
جموں, یکم مئی (ہ س)بدھ پورنیما کے موقع پر وزیر خوراک، شہری رسد و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، ستیش شرما نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مہاتما بدھ کی تع
Satish


جموں, یکم مئی (ہ س)بدھ پورنیما کے موقع پر وزیر خوراک، شہری رسد و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، ستیش شرما نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مہاتما بدھ کی تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اصول آج بھی دنیا کو امن، ہمدردی اور عدم تشدد کی راہ دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبت، برداشت اور بے لوث خدمت جیسے اقدار موجودہ دور میں نہایت اہم ہیں، جہاں معاشرے کو باہمی احترام اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

وزیر نے کہا کہ بدھ پورنیما کا موقع ہمیں پُرامن بقائے باہمی اور تنوع کے احترام کے عزم کو مضبوط کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور ملک بھر کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی دعا کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande