جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے رہائشی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
جموں, یکم مئی (ہ س)جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جے کے ریرا) نے غیر منظم ریئل اسٹیٹ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہر کے مختلف رہائشی منصوبوں کا معائنہ کیا اور بلڈرز کو فوری طور پر اپنے پروجیکٹس رجسٹر کرنے کی ہدایت دی۔سرکا
Estate


جموں, یکم مئی (ہ س)جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جے کے ریرا) نے غیر منظم ریئل اسٹیٹ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے شہر کے مختلف رہائشی منصوبوں کا معائنہ کیا اور بلڈرز کو فوری طور پر اپنے پروجیکٹس رجسٹر کرنے کی ہدایت دی۔سرکاری بیان کے مطابق،مذکورہ انفورسمنٹ ٹیم نے نو مختلف مقامات پر جاری اور مکمل شدہ اپارٹمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ ریئل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 2016 اور یونیفائیڈ بلڈنگ بائی لاز (یو بی بی ایل) پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

معائنہ کے دوران تریکوٹہ نگر، گریٹر کیلاش، سینک کالونی اور چھنی ہمت سمیت کئی علاقوں میں واقع منصوبوں کا دورہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے پروموٹرز کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری دستاویزات فوری طور پر جمع کریں، بلڈنگ بائی لاز کے مطابق منظوری حاصل کریں اور ماحولیاتی کلیئرنس سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔

حکام نے واضح کیا کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہر اہل پروجیکٹ کی رجسٹریشن لازمی ہے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دورے کے دوران ٹیم نے رہائشیوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ صرف ریرا سے منظور شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

اتھارٹی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر رجسٹرڈ منصوبوں کی تشہیر پر بھی تشویش ظاہر کی اور کانٹینٹ کریئیٹرز و انفلوئنسرز کو خبردار کیا کہ وہ بغیر رجسٹریشن کسی بھی پروجیکٹ کی تشہیر سے گریز کریں۔

چیئرمین جے کے ریرا ستیش چندرا نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شفافیت کے فروغ اور خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande