
اینٹی کرپشن بیورو نے کولگام میں پنچایت سکریٹری کو 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا
سرینگر، 09 اپریل (ہ س)۔ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے جمعرات کو کولگام میں پنچایت سکریٹری کو منریگا کے لیبر بلوں کو واگزار کرنے کے لئے 5,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد گرفتار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ بلاک دیوسر کولگام کے پنچایت سکریٹری وی ایل ڈبلیو شیخ زادہ عرفان عبدل رشید ساکن منیوارہ ضلع اننت ناگ منریگا کاموں کے لیبر چارجز کے حساب سے بلوں کی منظوری کےلۓ شکایت کنندہ سے رشوت طلب کر رہا ہے اور آخر کار 5000 روپے پر یہ معاملہ طے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ نے رشوت نہ دینے کا انتخاب کیا اور اس کے بجائے قانون کے تحت مذکورہ پنچایت سکریٹری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کیا۔ شکایت کی موصول ہونے پر، ایک محتاط توثیق کی گئی جس نے مذکورہ سرکاری ملازم کے مطالبہ کی تصدیق کی اور اس کے مطابق پی سی ایکٹ 1988 کے ترمیمی ایکٹ 2018 کے ساتھ پڑھا جانے والا کیس ایف آئی آر نمبر 04/2026 7 کو اننت ناگ میں درج کیا گیا اور اس کی تحقیقات کی گئی۔ ترجمان نے کہا تحقیقات کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر مذکورہ ملازم کو رشوت مانگتے اور وصول کرتے ہوئے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ٹریپ ٹیم سے وابستہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔بعد ازاں، ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزم ملازم کے رہائشی مکان کی تلاشی لی گئی۔ فوری کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir