اے ایم یو کے فیکلٹی رکن نے ریسرچ میتھڈلوجی ورکشاپ میں لیکچر دیا
علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س) پیرا میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر (فزیوتھراپی) ڈاکٹر غفران جلیل نے شاردا یونیورسٹی، گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ ریسرچ ڈیزائن اور ایویڈنس سنتھیسز سے متعلق ایک ورکشاپ میں لیکچر دیا۔ ڈاکٹر جلیل نے رِسک آف ب
غفران جلیل


علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س) پیرا میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر (فزیوتھراپی) ڈاکٹر غفران جلیل نے شاردا یونیورسٹی، گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ ریسرچ ڈیزائن اور ایویڈنس سنتھیسز سے متعلق ایک ورکشاپ میں لیکچر دیا۔ ڈاکٹر جلیل نے رِسک آف بائس ٹول 2 کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے اس کے پانچ بنیادی شعبوں کی وضاحت کی اور رینڈمائزڈ کنٹرولڈ ٹرائلز میں بائس (تعصب) کے جائزے کے دوران پیش آنے والی عملی مشکلات کو اجاگر کیا۔ انھوں نے مختلف مثالوں کے ذریعے تحقیقی طریقہ کار کو واضح کیا، جس سے شرکاء کو شواہد پر مبنی تحقیق کے طریقوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande