حیدرآباد میں کیمیکل ویسٹ گودام میں آتشزدگی کا واقعہ
حیدرآباد ،9 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جیدی میٹلہ صنعتی علاقے میں آج جمعرات کوکیمیائی گندگی کے گودام میں آگ لگنے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اطلاعات کے مطابق آگ اس گودام میں لگی جہاں کیمیکل کی گندگی کوذخیرہ کیا
حیدرآباد میں کیمیکل ویسٹ گودام میں آگ لگنے کا واقعہ


حیدرآباد ،9 اپریل (ہ س) ۔

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جیدی میٹلہ صنعتی علاقے میں آج جمعرات کوکیمیائی گندگی کے گودام میں آگ لگنے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اطلاعات کے مطابق آگ اس گودام میں لگی جہاں کیمیکل کی گندگی کوذخیرہ کیا گیا تھا۔ اسی بنا پرآگ تیزی سے پھیل گئی اورکمپنی کے احاطے سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے۔ فائرفائٹرز فوری طورپرموقع پرپہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی حد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande