سیاسی مفادات کے لیے آبپاشی پروجیکٹس کو نقصان نہ پہونچائیں: ہریش راو
حیدرآباد ،9 اپریل (ہ س) ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے دیودولا اور کالیشورم آبپاشی پروجیکٹس کے انتظام پر کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین خدشات کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کو ایک کھلا مکتوب ل
سیاسی مفادات کے لیے آبپاشی پروجیکٹس کو نقصان نہ پہونچائیں: ہریش راو


حیدرآباد ،9 اپریل (ہ س) ۔

بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے دیودولا اور کالیشورم آبپاشی پروجیکٹس کے انتظام پر کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین خدشات کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کو ایک کھلا مکتوب لکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پروجیکٹس میں موجود بھاری موٹرس کو قواعد کے برخلاف بار بارآن اور آف کیا جارہا ہے جوانجینئرنگ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ اس طرح کے غیرسائنسی طریقہ کار سے پمپس ، امپیلرس اور موٹروں میں شدید کمپن پیدا ہوسکتا ہے ۔ جس سے انہیں نقصان پہونچنے کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا یہ انتظامی غفلت ہے یاجان بوجھ کر پروجیکٹس کو نقصان پہونچانے کی سازش ہے اور کیا اس کا الزام سابق بی آر ایس حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہیوی موٹرس کو مسلسل چلانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور انہیں بار بار بند کرنے سے شدید نقصان ناگزیر ہے ۔ ہزاروں کروڑ روپئے کے عوامی فنڈ سے تعمیر شدہ ان پروجیکٹس کے ساتھ اس طرح کی لاپرواہی انتہائی افسوسناک ہے جب کہ مخصوص موٹروں (12,11,10,8,6) کا آپریشن خاص طور پر قابل اعتراض ہے ۔ ہریش راؤ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ فوری طور پر موٹروں کو بار بار آن اور آف کرنے کے عمل کو روکا جائے اور انجینئرنگ اصولوں کے مطابق پمپس کو مسلسل چلایا جائے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande