
نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س):۔
آیوش کی وزارت عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر دو روزہ انٹرایکٹو سمپوزیم کا انعقاد کر رہی ہے۔ جمعہ کو وگیان بھون میں منعقد ہونے وا لے اس پروگرام میں سرکردہ پالیسی سازوں، محققین، پریکٹیشنرز، اور نمائند کی شرکت ہوگی تاکہ صحت کے پائیدار نظام کی تعمیر میں ہومیوپیتھی کے ابھرتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
سمپوزیم کا تھیم پائیدار صحت کے لیے ہومیوپیتھی ہے۔ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پرتاپراو¿ جادھو اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا سمیت ملک بھر کے سینئر سرکاری افسران اور نامور ماہرین موجود ہوں گے۔
آیوش کی وزارت نے کہا کہ اس سال کی تقریب ہومیوپیتھی کے میدان میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع، سرمایہ کاری مو¿ثر، اور ماحول کے لحاظ سے ذمہ دار نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے زیر اہتمام، یہ تقریب ہومیوپیتھی کے میدان میں اہم تحقیقی پیشرفت، صحت عامہ کے اقدامات، اور پالیسی میں پیش رفت کو ظاہر کرے گی۔ یہ سائنسی توثیق، اخلاقی معیارات، اور ہومیو پیتھی کو مرکزی دھارے کے صحت کے نظام میں ضم کرنے پر بھی غور کرے گا۔
خصوصی سیشنوں میں ہومیوپیتھی کے روک تھام اور فروغ صحت کی دیکھ بھال، طرز زندگی اور دائمی بیماریوں کے انتظام اور روایتی ادویات پر انحصار کم کرنے میں اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید برآں، بات چیت میں ماحول دوست ادویاتی طریقوں، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، اور روایتی علم کو جدید سائنسی تحقیق کے ساتھ مربوط کرنے کی اہمیت پر توجہ دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ