انڈیگو اور بی آئی اے ایل نے آئی اے ٹی اے کے ساتھ کیاکنٹیکٹ لیس بین الاقوامی سفری منصوبے کےٹرائلز کا انعقاد
نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س):۔ ملک کی بجٹ ایئر لائن،انڈیگو اور بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل) نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ساتھ مل کر کنٹیکٹ لیس بین الاقوامی سفری منصوبے کی تکنیکی آزمائشیں مکمل کر لی ہیں۔
کنٹیکٹ لیس بین الاقوامی سفری منصوبے


نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س):۔

ملک کی بجٹ ایئر لائن،انڈیگو اور بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل) نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے ساتھ مل کر کنٹیکٹ لیس بین الاقوامی سفری منصوبے کی تکنیکی آزمائشیں مکمل کر لی ہیں۔ یہ مظاہرہ بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوا، جس میں ٹکٹنگ اور بکنگ کے انتظام سے لے کر بائیو میٹرک سے چلنے والے ہوائی اڈے کے سفر تک پورے سفر کا احاطہ کیا گیا۔

انڈیگو کے مطابق، ہندوستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام آئی اے ٹی اے کی عالمی مہم کا حصہ تھا جس کے تحت دنیا بھر کے خاص بازاروں میں انٹر نیشنل کانٹینٹ لیس سفر کے لئے پروف آف کانسیپٹ (پی او سی) کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سال کے شروع میں،انڈیگو اورڈی جی یاترا فاو¿نڈیشن نے ہوائی اڈوں پر کنٹیکٹ لیس مسافروں کی پروسیسنگ کے لیے بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ترین خود مختار شناخت (ایس ایس آئی) پر مبنی ایکو سسٹم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا۔

اینڈیگو نے کہا کہ انہوں نے اپنے موبائل ایپس کے درمیان بورڈنگ پاس آسانی سے بانٹنے کے لیے ایک ایپ ٹو ایپ انٹیگریشن بھی نافذ کیا۔ اس کامیاب ماڈل پر تعمیر کرتے ہوئے، انڈیگو اور ڈی جی یاترافاو¿نڈیشن نے بی آئی اے ایل کے ساتھ مل کر، اس ٹیکنالوجی کی افادیت اور اسکیل ایبلٹی کو ظاہر کیا ہے جو بین الاقوامی سفر کو قابل بناتی ہے۔ یہ مکمل نفاذ کی طرف ایک اہم قدم ہے اور ڈیجیٹل ٹریول کے اگلے مرحلے کی شروعات کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande