ڈاکٹر عطاء اللہ فہد اے ایم یو میں شعبہ علم الامراض کے چیئرمین مقرر
علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علم الامراض کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ فہد کو شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 8 اپریل 2026 سے آئندہ تین سال ہوگی۔ ڈاکٹر فہد
ڈاکٹر عطا اللہ فہد


علی گڑھ, 09 اپریل (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ علم الامراض کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ فہد کو شعبہ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 8 اپریل 2026 سے آئندہ تین سال ہوگی۔ ڈاکٹر فہد ایک تجربہ کار معالج اور فیکلٹی ممبر ہیں جنہوں نے یونانی پیتھالوجی اور طبی تعلیم و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اجمل خاں طبیہ کالج، اے ایم یو سے کلیات و علم الامراض میں ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس وقت گھٹنے کے آسٹیو آرتھرائٹس میں نیوٹروفِل-لیمفوسائٹ ریشو اور اس کی طبی اہمیت پر ریسرچ کر رہے ہیں۔ وہ اب تک 45 سے زائد تحقیقی مقالات اور متعدد مضامین معروف علمی و تحقیقی جرائد میں شائع کر چکے ہیں، جن میں انڈین جرنل آف ٹریڈیشنل نالج، جرنل آف نیچرل ریمیڈیز اور جرنل آف انڈین سسٹم ا ٓف میڈیسن شامل ہیں۔ ان کی تحقیق کے اہم موضوعات میں ذیابیطس، التہابی امراض، یونانی تشخیصی اصول اور بیماریوں کے علاج میں انضمامی طریق ہائے کار شامل ہیں۔ ڈاکٹر فہد نے نصاب کی تیاری اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ماہیت الامراض کے عنوان پر 12 ہفتوں پر مشتمل سویم موکس آن لائن کورس ترتیب دیا ہے جس سے تقریباً ایک ہزار طلبہ استفادہ کرچکے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande