
بجنور، 9 مارچ (ہ س)۔ انتظامیہ نے کل دیر رات بجنور ضلع کے شہر تھانہ کوتوالی میں دہلی ہائی وے بیراج روڈ پر قیمتی سرکاری زمین پر بابا سید جلال الدین کے نام پر بنائے گئے غیر قانونی مزار کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔
معلوم ہو کہ سماجی کارکن رامپال سنگھ نے آئی جی آر ایس پورٹل کے ذریعے گاو¿ں جھگڑی بانگر کے پلاٹ نمبر 651 اور 668 میں شاہراہ پرمزار کی غیر قانونی تعمیر کی شکایت کی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کی تحقیقات ضلع مجسٹریٹ نے تحصیل انتظامیہ کو سونپ دی تھی۔ تحصیل انتظامیہ نے معاملے کی جانچ کی اور ایس ڈی ایم ریتو رانی اور تحصیلدار آشیش سکسینہ کی قیادت میں بھاری پولیس فورس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اراضی گاو¿ں جھکڑی بانگر کے ریونیو ریکارڈ میں بنجر زمین کے طور پر درج ہے جس میں مزار واقع تھا۔ مذکورہ غیر قانونی مقبرہ دہلی میرٹھ -پوڑی ہائی وے کی توسیع میں بھی رکاوٹ ہے۔ قبل ازیں ضلع انتظامیہ نے مذکورہ مزار پر غیر قانونی تعمیرات پر جرمانہ عائد کیا تھا اور 2023 میں ضلع انتظامیہ نے تعمیرات کو گرانے کا حکم بھی دیا تھا لیکن یہ معاملہ فائلوں میں دب گیا تھا جس پر اب کارروائی کی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم صدر رتو رانی نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کی غیر قانونی تعمیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد