
دھوبری (آسام)، 09 اپریل (ہ س)۔ دھوبری ضلع کے تحت گوری پور اسمبلی حلقہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گوری پور اسمبلی حلقہ کے تامرہاٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا۔ بابر علی (54) چار مراگدھادھر ایل پی اسکول کے بوتھ نمبر 2108 کے باہر لائن میں کھڑے تھے۔ اسی وقت وہ اچانک زمین پر گر پڑے۔
انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے بابر علی کو مردہ قرار دے دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ تاہم بابر علی کی موت کی وجہ کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد