
نئی دہلی،07اپریل(ہ س)۔عالمی یوم صحت کے موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں جاری بیان میں کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انھوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (W H O) اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمے داری نبھاتے ہوئے عالمی برادری سے امن قائم کرنے اور عوام کی صحت کے لئے آگے آئیں۔
ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ جنگ نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں صحت کے سنگین بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں، جس کے انتہائی خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی یومِ صحت کے موقع پر امن و سلامتی قائم کرنے اور جنگ بندی کے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ انسانی صحت کو طویل مدت تک برقرار رکھنے کے لیے نظامِ طب یونانی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر طریقہ? علاج بعض اوقات ایمرجنسی یا وقتی طور پر فائدہ دے سکتے ہیں، مگر جسمانی صحت کو مستقل طور پر برقرار رکھنے، قدرتی توازن قائم رکھنے اور مختلف امراض کے مو¿ثر علاج کے لیے طبی یونانی زیادہ فطری اور کامیاب نظام ہے۔ڈاکٹر سید احمد خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ طب یونانی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام فطری اور نچرل طریقے سے علاج معالجے کی کی جانب راغب ہو سکیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais