مفتی محمود اختر کے ہاتھوں مدرسہ رقیہ للبنات کی نئی عمارت کا افتتاح
درس بخاری شریف کی افتتاحی تقریب و دعا ئیہ پروگرام کا کامیاب انعقاد ، کثیر تعداد میں خواتین اسلام کی شرکتبھیونڈی،07اپریل(ہ س)۔ زیتون پورہ، کوٹرگیٹ ، بھیونڈی میں واقع خواتین اسلام کا عظیم الشان مدرسہ رقیہ للبنات کی نئی عمارت کی تکمیل ہوئی اور نئے ت
مفتی محمود اختر کے ہاتھوں مدرسہ رقیہ للبنات کی نئی عمارت کا افتتاح


درس بخاری شریف کی افتتاحی تقریب و دعا ئیہ پروگرام کا کامیاب انعقاد ، کثیر تعداد میں خواتین اسلام کی شرکتبھیونڈی،07اپریل(ہ س)۔

زیتون پورہ، کوٹرگیٹ ، بھیونڈی میں واقع خواتین اسلام کا عظیم الشان مدرسہ رقیہ للبنات کی نئی عمارت کی تکمیل ہوئی اور نئے تعلیمی سال آغاز ہوا۔ گذشتہ روز صبح10 میں مدرسہ میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قرآن عظیم کی تلاوت سے کیا گیا۔ بعدہ بارگاہ رسالت مآب میں نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

عالی جناب شرجیل رضا صاحب نے علم دین کی فضیلت و افادیت کے عنوان پر تقریر فرمائی۔ موصوف نے اپنی تقریر میں کہا کہ علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ نبی کریم ﷺنے علم میں اضافہ کے لبے گویا دعا مانگنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ:”اور تم عرض کرو کہ اے میرے رب مجھے علم زیادہ دے “۔ اگر علم سے زیادہ اہمیت والی کوئی چیز ہوتی تو اس کے بھی مانگنے کا حکم دیا جاتا ،شارحین حدیث اس تشریح میں فرماتے ہیں کہ “اس آیت ِکریمہ سے علم کی فضیلت واضح طور پر ثابت ہوتی ہے،اس لبے کہ خدائے تعالیٰ نے اپنے پیارے محبوب کو علم کے علاوہ کسی دوسری چیز کی زیادتی کے طلب کرنے کا حکم نہیں فرمایا۔

نواسہ صدرالشریعہ حضرت مفتی محمود اختر صاحب قبلہ ممبئی سے خصوصی ا?مد ہوئی ، اور حضرت کے ہاتھوں ”مدرسہ رقیہ للبنات “ کی نئی عمارت کا افتتاح ہوا، ساتھ ہی مفتی صاحب نے نئے تعلیمی سال کا آغاز کا آغاز فرمایا۔ بخاری شریف کی پہلی حدیث ” ہر عمل کا دارومدار نیت پر “ عربی متن کے ساتھ بچیوں کو پڑھائی ، حدیث شریف کا ترجمہ اور تشریح بھی بیان فرمائی۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ امام بخاری علیہ الرحمہ کو ۶? لاکھ حدیثیں یاد تھی ، جس میں سے تقریباً2500 حدیث بخاری شریف میں جمع فرمائی۔ جب امام بخاری حدیث لکھتے تو پہلے غسل کرتے ، خوشبو لگاتے ، دو رکعات نماز ادا فرماتے پھر حدیث نقل فرماتے۔ بخاری شریف ایسی کتاب ہے جو بارگاہ رسالت مآب میں مقبول ہے۔

مولانا غلام مصطفی امجدی صاحب قبلہ نے ”مدرسہ رقیہ للبنات “ کا اجمالی تعارف پیش کیا اور مہمانان کااستقبال فرمایا۔ اخیر میں مفتی محمود صاحب کی دعا پر اختتام ہوا۔ مدرسہ کے پہے منزلے پر کثیر تعداد میں خواتین اسلام ن ے شرکت کی ، باقاعدہ پردہ کا اہتمام تھا۔ گراو¿نڈ فلور پر اسلامی بھائیوں کے اہتمام تھا ، شرکائے محفل میں عالی جناب علی حسن بھائی و مخدوم سردار حاجی لیاقت صاحب وغیرہ نے شرکت کی اور دعاو¿ں نےنوازا۔

مولانا غلام مصطفیٰ صاحب نے اعلان کیا کہ خواتین اسلام کے لئے خوشخبری ہے۔ مدرسہ رقیہ للبنات ،زیتون پورہ، کوٹرگیٹ، میں درس نظامی و قرآت کورس و دینیات وجماعت ناظرہ میں داخلہ جاری ہے۔ان لوگوں کے لیے جو ابھی تک علم دین سے دور ہیں ، ان کے لیے ۱۵ ? مءتک مفت میں داخلہ جاری ہے۔۔ اور یہ سنہرا موقع صرف 15 مءتک ہے۔ جلد سے جلد اس موقع کا فائدہ اٹھا کر خود کو علم دین کے زیور سے آراستہ کریں۔ اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچائیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande