دہلی-این سی آر میں آندھی اور بارش کے ساتھ ژالہ باری، لوگوں کو گرمی سے راحت ملی
نئی دہلی، 30 اپریل ( ہ س )۔ دہلی قومی راجدھانی خطے میں جمعرات دوپہر آندھی اور بارش کے ساتھ کئی جگہوں پر ژالہ باری ہوئی، جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی۔ اتر پردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد کے علاوہ دہلی کے یمنا وہار، کراول نگر، عثمان پور ا
دہلی-این سی آر میں آندھی اور بارش کے ساتھ ژالہ باری، لوگوں کو گرمی سے راحت


نئی دہلی، 30 اپریل ( ہ س )۔ دہلی قومی راجدھانی خطے میں جمعرات دوپہر آندھی اور بارش کے ساتھ کئی جگہوں پر ژالہ باری ہوئی، جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی۔ اتر پردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد کے علاوہ دہلی کے یمنا وہار، کراول نگر، عثمان پور اور سیلم پور سمیت کئی علاقوں میں یہ موسم دیکھا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 30 اپریل کے لیے موسم کی پیش گوئی جاری کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25 ڈگری رہنے کا اندازہ تھا، جبکہ نمی کی سطح 48 فیصد سے 30 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ تبدیلی “مغربی خلل” (ویسٹرن ڈسٹربنس) کی وجہ سے آئی ہے۔ آئندہ ایک ہفتے تک ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمے نے پہلے ہی دن کے دوران تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ لوگ بارش اور ژالہ باری کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خراب موسم سے متاثرہ گندم کی خریداری کے اصولوں میں نرمی دینے کے لیے دہلی حکومت پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ربیع مارکیٹنگ سیزن 27-2026 کے لیے پورے دہلی میں گندم کی خرید کے معیار میں خصوصی چھوٹ دینے کی منظوری دی ہے، جو اس سیزن کے آغاز سے ہی لاگو ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande