مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں پلٹی، 3 کی موت، 27 زخمی
مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں پلٹی، 3 کی موت، 27 زخمی راج گڑھ، 30 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے بیاورہ میں جمعرات کی صبح ایک دردناک حادثے میں باراتیوں سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی۔ حادثے میں دو
حادثے کا شکار بس


مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں پلٹی، 3 کی موت، 27 زخمی

راج گڑھ، 30 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع کے بیاورہ میں جمعرات کی صبح ایک دردناک حادثے میں باراتیوں سے بھری بس بے قابو ہو کر کھائی میں پلٹ گئی۔ حادثے میں دولہے کی دادی سمیت 3 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ 27 لوگ زخمی ہو گئے۔ ان میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

معلومات کے مطابق، مرینا کی دھرمیندر ٹریولز کی بس رچھیڑ گاوں سے اجین شادی کی تقریب میں شامل ہونے جا رہی تھی۔ بس میں تقریباً 70 لوگ سوار تھے۔ جمعرات کی صبح تقریباً 6 بجے کاچری جوڑ کے پاس ڈرائیور کو جھپکی آ گئی، جس سے بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھائی میں اتر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق، بس تقریباً 12 میٹر تک قلابازیاں کھاتی ہوئی دوسری لین تک پہنچی، جس سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔ حادثے کے بعد بس میں سوار کئی لوگ سیٹوں کے نیچے دب گئے، جبکہ کچھ کھڑکیوں سے باہر جا گرے۔

حادثے میں انشو عرف وشنو تومر (25) کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ابھے تومر (24) نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ دولہے کی دادی بٹولی دیوی (60) شدید طور پر زخمی ہوئی تھیں۔ حادثے میں ان کا پیر کٹ کر تقریباً 15 فٹ دور جا گرا۔ بعد میں علاج کے دوران ان کی بھی موت ہو گئی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر بیاورہ سول اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد 8 شدید زخمیوں کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔

زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور 3 سے 9 سال تک کے بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ حرکت میں آئی۔ اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر نارائن سنگھ پوار، ایڈیشنل ایس پی کے ایل بنجارے، تھانہ انچارج ویریندر سنگھ دھاکڑ سمیت پولیس افسران اسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ متوفین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ حادثے نے شادی کی خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا اور پورے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande