تھُمّڈی ہٹی بیراج کی تعمیرمیں تیزی لانے کی وزیراعلی کی ہدایت
حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاست میں آبپاشی اورپینے کے پانی کی فراہمی میں تھُمّڈی ہٹی بیراج کی اسٹریٹجک افادیت بتاتے ہوئے اس کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیراعلی
تھُمّڈی ہٹی بیراج کی تعمیرمیں تیزی لانے کی وزیراعلی کی ہدایت


حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاست میں آبپاشی اورپینے کے پانی کی فراہمی میں تھُمّڈی ہٹی بیراج کی اسٹریٹجک افادیت بتاتے ہوئے اس کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے آبپاشی کے وزیراتم کمارریڈی کے ساتھ آبپاشی انجینئروں اورماہرین کے ساتھ پروجیکٹ کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ افسران نے مجوزہ بیراج کی اونچائی اورپانی کے استعمال کی صلاحیت پرایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست پرانہتا-چیویلا پروجیکٹ پرپہلے ہی تقریباً 11,000 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے اورکئی حصوں میں 71.5 کلومیٹرنہرکا کام مکمل ہو چکا ہے۔

ماہرین نے بیراج کو150 میٹرکی اونچائی پربنانے کی سفارش کی اورکہا کہ اس سے موجودہ بنیادی ڈھانچے کامؤثراستعمال کرتے ہوئے کم ازکم 100 کروڑاسکوائیرفٹ (ٹی ایم سی) پانی کا استعمال ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مہاراشٹرپہلے 148 میٹر کی ساخت پررضامند ہواتھا، لیکن 150 میٹرکاڈیزائن زمین کے ڈوبنے کے خدشات کوکم کرنے اورکم لاگت پرپانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے درمیان توازن برقراررکھے گا۔

وزیراعلیٰ نے زوردے کرکہاکہ اس پروجیکٹ سے عادل آباد سمیت بالائی علاقوں کوآبپاشی اورپینے کے پانی کا فائدہ ملے گا اوراس سے سری یلم پلی ریزروائرمیں کم لاگت پرکشش ثقل پرمبنی پانی کی منتقلی کی سہولت ملے گی۔ بین ریاستی ہم آہنگی کی ضرورت پرروشنی ڈالتے ہوئے ریونت ریڈی نے افسران کومہاراشٹرحکومت کے ساتھ فوری طور پرمشاورت شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وزیراتم کمارریڈی کو مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کو خط لکھنے کی بھی ہدایت دی، تاکہ وہ مہاراشٹرکوسمجھانے اورتلنگانہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کریں۔

یہ خط فوری طورپربھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورمرکزی وزیرکے ساتھ ذاتی ملاقات کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ مجوزہ اونچائی سے مہاراشٹرمیں کوئی اہم علاقہ زیرآب نہیں آئے گا اورانہوں نے کہا کہ اگرضرورت پڑی توریاست معاوضہ دینے کے لیے بھی تیارہے۔

پروجیکٹ کی عجلت کودہراتے ہوئےوزیراعلیٰ نے تلنگانہ کے کسانوں کی جانب سے مرکزی وزیر سے اپیل کرنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے افسران کو مانسون شروع ہونے سے پہلے میدی گڈا بیراج کی بحالی سے متعلق جیوٹیسٹنگ کے کاموں میں تیزی لانے اور اسے مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande