والدین کو محبت سے گلے لگائیں ، کے ٹی آر کا جذباتی پیغام
حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س)۔ بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرنے نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ قوم کی تعمیرکے لیے سیاست میں قدم رکھیں اورساتھ ہی اپنےوالدین کی اہمیت کوکبھی فراموش نہ کریں ۔انہوں نے فلم نگرمیں این جی اواسٹریٹ کازکے زیراہتمام منعقدہ خصوصی
والدین کو محبت سے گلے لگائیں ، کے ٹی آر کا جذباتی پیغام


حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س)۔

بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرنے نوجوانوں پرزوردیا کہ وہ قوم کی تعمیرکے لیے سیاست میں قدم رکھیں اورساتھ ہی اپنےوالدین کی اہمیت کوکبھی فراموش نہ کریں ۔انہوں نے فلم نگرمیں این جی اواسٹریٹ کازکے زیراہتمام منعقدہ خصوصی پروگرام نیکس جین لیڈرس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا۔ کے ٹی آر نے نوجوانوں کومشورہ دیاکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گذاریں۔ انہوں نے کہاکہ زندگی تیزی سے گزرجاتی ہے۔ جب ہم 60 سال کے ہوں گے اورپیچھے مڑکردیکھیں گے تو بھاگ دوڑوالی زندگی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی میٹھی یادیں نہیں ہوں گی۔ کے ٹی آرنے اپنا ذاتی تجربہ شیئرکرتے ہوئے بتایاکہ وہ خود بھی محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے اوربیٹی کوکافی وقت نہیں دے پاتے کیوں کہ وہ عوامی زندگی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وہ40 سال کی عمرتک اپنے والد( کے سی آر)کوگلے نہیں لگایاتھا۔پہلی بار2015 کے جی ایچ ایم سی انتخابات میں جیت کے بعد انہیں گلے لگاکراپنی خوشی کااظہارکیاتھا۔ پروگرم میں 50 سے زائد کالجس کے 300 نوجوانوں نے شرکت کی ۔انہوں نے سیاست سے متعلق منفی تاثرات کو دور کرتے ہوئے نوجوانوں کوحکمرانی کی حقیقتوں سے آگاہ کیااورانہیں قیادت سنبھالنے کی دعوت دی ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande