آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اکیڈمک ونگ کی تشکیل نو
پروفیسر سیّد محمد عارف زیدی قومی صدر اور ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری قومی جنرل سکریٹری نامزد نئی دہلی۔ 30 اپریل(ہ س )۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں تنظیم ہذا کی اکیڈمک ونگ کی تشکیل نو کا اعلان کرتے ہ
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اکیڈمک ونگ کی تشکیل نو


پروفیسر سیّد محمد عارف زیدی قومی صدر اور ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری قومی جنرل سکریٹری نامزد

نئی دہلی۔ 30 اپریل(ہ س )۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں تنظیم ہذا کی اکیڈمک ونگ کی تشکیل نو کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے پروفیسر ایس ایم عارف زیدی (نئی دہلی) کو اکیڈمک ونگ کا قومی صدر نامزد کیا، جبکہ پروفیسر عبداللطیف (علی گڑھ)، پروفیسر عابد علی انصاری (بنگلورو)، پروفیسر قاضی راشد انور (ممبئی)، پروفیسر شبیر احمد (نئی دہلی اور ڈاکٹر سنبل رحمن (علی گڑھ) قومی نائب صدور نامزد ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد شاہ چودھری (دہلی) قومی جنرل سکریٹری اور پروفیسر نفاست علی انصاری (لکھنو¿)، ڈاکٹر اطہر فاطمہ (حیدرآباد) اور پروفیسر محفوظ الرحمن (بھوپال) قومی سکریٹری نامزد ہوئے۔ نیز پروفیسر عطاء اللہ خاں (لکھنو) اترپردیش کے صوبائی صدر، پروفیسر منی رام سنگھ (لکھنو¿) صوبائی جنرل سکریٹری، پروفیسر محمد ارشاد خاں (جے پور) راجستھان کے صوبائی صدر اور خان محمد قیصر خاں (ممبئی) مہاراشٹر کے صوبائی صدر نامزد ہوئے۔پروفیسر مشتاق احمد نے امید جتائی ہے کہ مذکورہ نامزد عہدہ داران اپنی ذمہ داریوں کو حسب ضابطہ بحسن و خوبی انجام دیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande