
تلنگانہ اقلیتی اسکولوں کا شاندار مظاہرہ، ایس ایس سی میں 98 فیصد کامیابیحیدرآباد، 30 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی کے طلبہ نے ایس ایس سی امتحانات 2026 میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک بارپھراپنی تعلیمی برتری ثابت کردی ہے۔ ادارہ کے وائس چیئرمین محمد فہیم الدین قریشی کے مطابق مجموعی طورپر98 فیصد طلبہ کامیاب رہے، جوایک غیرمعمولی کارنامہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ادارہ کے 204 اسکولوں میں سے 126 اسکولوں نے سوفیصد نتائج حاصل کیے، جبکہ 197 اسکولوں کے طلبہ کے اوسط نشانات 500 سے زائد رہے۔ ان میں سے 45 اسکول ایسے بھی ہیں جنہوں نے 570 سے زائداوسط نشانات حاصل کرکے نمایاں کارکردگی پیش کی۔ سکریٹری بی شفیع اللہ نے بھی نتائج کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اس کامیابی کوادارہ کی مسلسل محنت اورمنظم تعلیمی نظام کا نتیجہ قراردیا۔
ادارہ نے اس شاندارکامیابی پراے ریونت ریڈی،وزیراقلیتی بہبود محمد اظہرالدین اوردیگرقیادت کا شکریہ اداکیا۔
نمایاں طلبہ میں جی مونیاسری نے 591 نشانات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا، جبکہ محمدریحان اورایم پوجیت نے 589، 589 نشانات کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کی۔ وائس چیئرمین محمد فہیم الدین قریشی نے اس کامیابی کاسہرامسلسل تعلیمی نگرانی،اساتذہ کی رہنمائی، اضافی کلاسز،امتحان پرمبنی تربیت اورطلبہ کی ذہنی صحت کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کودیا۔ انہوں نے طلبہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ میں داخلے کا عمل جاری ہے اور طلبہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ کامیابی نہ صرف ادارہ بلکہ ریاست کے تعلیمی نظام کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق