
حیدرآباد ، 30 اپریل (ہ س)۔
تلنگانہ بی جے پی کے صدراین رام چندرراؤ نے کانگریس حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں اناج کی خریداری کا نظام غفلت اورنااہلی کی وجہ سے مکمل طور پرتباہ ہو چکا ہے، جس سے کسان سخت پریشانی کا شکارہیں۔ بھونگیرمنڈل کے ہنما پورمیں دھان کی خریداری کے مراکز کے دورے کے دوران، رام چندرراؤ نے بی جے پی کسان مورچہ کے قائدین کے ہمراہ کسانوں سے بات چیت کی، جنہوں نے اپنی مشکلات کاذکرکیا۔
کسانوں نے بتایا کہ تقریباً 10 دنوں سے نہ تو ٹرک پہنچے ہیں، نہ وزن کرنے کی سہولت ہے اورنہ ہی فصل کو بچانے کے لیے ترپالیں موجود ہیں، جس کی وجہ سے کٹائی کی گئی فصل اب اگنے لگی ہے اوراس کی قیمت کم ہورہی ہے۔
ریاستی حکومت کے کردارپرسوال اٹھاتے ہوئے رام چندرراؤنے نشاندہی کی کہ مرکزخریداری کے لیے مالی مدد فراہم کرتاہے، جس میں کم ازکم امدادی قیمت،ٹرانسپورٹیشن، ترپال اوردیگراخراجات شامل ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ پھرریاست کوہموارخریداری کویقینی بنانے سے کون روک رہاہے؟ انہوں نے کسانوں کے اعلامیے میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پرکانگریس کوتنقید کا نشانہ بنایا اورالزام لگایاکہ خریداری مراکزپربنیادی سہولیات تک میسرنہیں ہیں۔
احتجاج کو تیزکرنے کی وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اوروزیر زراعت ٹی ناگیشورراؤ کو کسانوں کے مسائل پرفوری ردعمل دینا چاہیے، بصورتِ دیگربی جے پی کسان مورچہ ریاست گیراحتجاج شروع کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق