
حیدرآباد، 3 اپریل (ہ س)۔ آندھراپردیش کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی نارالوکیش نے نئی دہلی میں این ڈی اے کی حلیف پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے امراوتی کو تلنگانہ کے دارالحکومت کے طورپرانہوں نے درجہ دینے کیلئے دونوں ایوانوں میں بل کی منظوری پروزیراعظم سے اظہارتشکرکیا۔ نارا لوکیش نے وزیراعظم کو تہنیت پیش کی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ نارا لوکیش نے وزیراعظم کو امراوتی دارالحکومت کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات سے واقف کراتے ہوئے مرکزسے تعاون کی اپیل کی ۔انہوں نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اورمرکزی وزیرکرن رجیجو سے بھی ملاقات کی۔ بعد میں نارالوکیش نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں امراوتی بل کی منظوری کو تاریخی اقدام قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے نتیجہ میں امراوتی کی ہمہ جہتی ترقی میں مدد ملے گی۔ نارا لوکیش نے کسانوں کی جانب سے امراوتی کے لئے اراضی کی فراہمی اور حکومت کی جانب سے بازآبادکاری کے اقدامات کا ذکر کیا۔ نارا لوکیش نے امراوتی کو عالمی معیار کے دارالحکومت کے طور پر تر قی دینے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے رہنمائی کی درخواست کی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق