اراضی تنازعہ میں رکن اسمبلی کا بھاری رقم کا مطالبہ
اراضی تنازعہ میں رکن اسمبلی کا بھاری رقم کا مطالبہحیدرآباد، 3 اپریل (ہ س)۔ اراضی تنازعات اور خاص طور پررئیل اسٹیٹ معاملات میں سیاسی قائدین کی مداخلت سے ہرکوئی واقف ہے لیکن ان دنوں سوشیل میڈیا میں ایک آڈیو تیزی سے وائرل ہوا جس میں خیریت آباد کے رکن
اراضی تنازعہ میں رکن اسمبلی کا بھاری رقم کا مطالبہ


اراضی تنازعہ میں رکن اسمبلی کا بھاری رقم کا مطالبہحیدرآباد، 3 اپریل (ہ س)۔ اراضی تنازعات اور خاص طور پررئیل اسٹیٹ معاملات میں سیاسی قائدین کی مداخلت سے ہرکوئی واقف ہے لیکن ان دنوں سوشیل میڈیا میں ایک آڈیو تیزی سے وائرل ہوا جس میں خیریت آباد کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندرکوبلڈرس سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔ وائرل آڈیو کی اگرچہ کسی آزادانہ ذرائع سے توثیق نہیں ہوئی اور نہ ہی رکن اسمبلی نے وائرل آڈیوکے خلاف کوئی مقدمہ درج کرایا ہے لیکن آڈیو میں رکن اسمبلی اوربلڈرس کے درمیان بات چیت واضح طور پرسنی جاسکتی ہے۔ کنگ کوٹھی کے علاقہ میں ایک اراضی پربلڈرس کی جانب سے تعمیر کوحکام کی منظوری دلانے کیلئے تقریباً دو کروڑ کا مطالبہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی افراد نے یہ کہتے ہوئے تعمیری کاموں کی مخالفت کی کہ یہ سرکاری اراضی ہے جبکہ بلڈرس کا دعویٰ ہے کہ اراضی غیرسرکاری ہے۔ وائرل آڈیومیں رکن اسمبلی کی جانب سے 25 لاکھ روپئے کی وصولی کا بھی تذ کرہ ہے اورایک مرحلہ پر رکن اسمبلی اپنے حامیوں کو فون کرتے ہوئے رقم واپس کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ آڈیو میں بلڈرس اور رکن اسمبلی کے درمیان 12,000 گزتعمیر کئے جانے والے کامپلکس کے تنازعہ پر تفصیلی بات چیت ہے اوربلڈرس کے اصرار پررکن اسمبلی نے ضلع کلکٹر کے ذریعہ تنازعہ کی یکسوئی کے سلسلہ میں مہلت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلہ میں وائرل آڈیوکے سلسلہ میں رکن اسمبلی کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande