
ممبئی ، 3 اپریل (ہ س) ۔ گوونڈی میں بغیر مناسب تعلیمی اسناد کے کلینک چلانے کے الزام میں 3 اپریل کو پولیس نے دو فرضی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کارروائی کے دوران میونسپل کارپوریشن کے صحت افسران بھی شامل رہے۔پولیس کے مطابق گوونڈی علاقے میں غیر مستند ڈاکٹروں کی جانب سے کلینک چلانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد معاملے کی خفیہ طور پر جانچ کی گئی۔ تحقیقات کے دوران شواہد سامنے آنے پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے صحت افسران کے ساتھ مل کر دونوں کلینکس پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت راجیو کپل دیو رنجن (34) اور کوبیرناتھ گومتی یادو (56) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ان دونوں سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں میڈیکل پریکٹیشنرز ایکٹ، 1961 کی دفعات 33 اور 36 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے