خراب اور ناکارہ گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش – 12 ٹن مٹن ضبط
حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س)۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی کمشنرٹاسک فورس (گولکنڈہ زون) نے ایچ فاسٹ ٹیم اورمنگل ہاٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باسی اورخراب بھیڑوبکری کے آلائش (پایا، سرہ، بھیجہ، گردے، کلیجی وغیرہ) کوغیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے
خراب اور ناکارہ گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا پردہ فاش – 12 ٹن مٹن ضبط


حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س)۔

حیدرآباد سٹی پولیس کی کمشنرٹاسک فورس (گولکنڈہ زون) نے ایچ فاسٹ ٹیم اورمنگل ہاٹ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باسی اورخراب بھیڑوبکری کے آلائش (پایا، سرہ، بھیجہ، گردے، کلیجی وغیرہ) کوغیر قانونی طور پر ذخیرہ کرکے فروخت کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کردیا۔ پولیس نے تقریباً 12 ٹن خراب گوشت ضبط کیا جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کارروائی امن نگرکالونی، منگل ہاٹ میں اکبری مسجد کے قریب واقع A to Z شیپ اینڈ گوٹ آفَل نامی گودام پرچھاپے کے دوران انجام دی گئی۔پولیس نے موقع سے منیجررفیع احمد(52) کوگرفتارکرلیا، جبکہ دکان کا مالک محمد افروزفرارہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستے داموں خراب اور باسی گوشت خرید کراسے ڈیپ فریزراورپانی سے بھرے ٹبوں میں طویل عرصے تک محفوظ رکھتے تھے تاکہ بدبو کو چھپایا جاسکے۔ بعد ازاں اسی گوشت کو تازہ اور معیاری ظاہرکرکے شادیوں، تقریبات اورہوٹلوں کوسپلائی کیا جاتا تھا، جس سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہورہے تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ فرارملزم محمد افروز اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے معاملات میں ملوث رہ چکا ہے اور اس کے خلاف کیس درج ہونے کے ساتھ جی ایچ ایم سی کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کا خراب گوشت استعمال کرنے سے سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande