مدھیہ پردیش کے 42 اضلاع میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، تیز ہوائیں چلیں گی، 6 اپریل تک موسم خراب رہے گا
مدھیہ پردیش کے 42 اضلاع میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، تیز ہوائیں چلیں گی، 6 اپریل تک موسم خراب رہے گا بھوپال، 03 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ ریاست میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا مضبوط سسٹم سرگرم ہو گیا ہے۔
ایم پی موسم فائل فوٹو


مدھیہ پردیش کے 42 اضلاع میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ، تیز ہوائیں چلیں گی، 6 اپریل تک موسم خراب رہے گا

بھوپال، 03 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ ریاست میں آندھی، بارش اور ژالہ باری کا مضبوط سسٹم سرگرم ہو گیا ہے۔ جمعہ کی صبح سے بھوپال سمیت کئی اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو 15 سے زیادہ اضلاع میں کہیں بارش ہوئی، تو کہیں تیز ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، 06 اپریل تک ریاست میں ایسا ہی موسم برقرار رہے گا۔ اس دوران کئی مقامات پر ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات بھوپال نے جمعہ کے لیے 42 اضلاع میں آندھی، بارش اور اولہ باری کا الرٹ جاری کیا ہے۔ علی راج پور، دھار، بڑوانی، کھرگون، کھنڈوا، برہان پور، نرسنگھ پور، چھندواڑہ اور سیونی میں اورینج الرٹ قرار دیا گیا ہے۔ وہیں بھوپال، اندور، اجین، جبل پور سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواوں اور بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔

جمعرات کی شام بھوپال میں تیز آندھی کے باعث شہر کے کئی حصوں کولار، رائسین روڈ، اودھ پوری، ہوشنگ آباد روڈ اور پرانے شہر میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ رات میں شروع ہونے والی بارش علی الصبح تک جاری رہی۔ ساگر میں دن بھر دھوپ چھاوں کا ماحول رہا، جبکہ شام ہوتے ہی بادل گھر آئے اور ہلکی بارش شروع ہو گئی۔ وہیں دھار ضلع کے دیہی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہوئی، جس سے جوبٹ روڈ پر اولوں کی تہہ جم گئی۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق، ریاست میں ایک سائکلونک سرکولیشن اور دو ٹرف سسٹم سرگرم ہیں، جس سے یہ موسم بنا ہوا ہے۔ 07 اپریل سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس بھی سرگرم ہوگا، جس کے باعث 10 اپریل تک کہیں آندھی تو کہیں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس کے بعد موسم صاف ہونے لگے گا اور گرمی تیز ہو جائے گی۔ اپریل کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ مہینے کے آخر تک گوالیار، دھار، کھرگون، بڑوانی اور کھجوراہو جیسے علاقوں میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ وہیں، دتیا، مرینا اور شیوپور سمیت کئی اضلاع میں بھی گرمی کا اثر بڑھے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande