
سرینگر، 3 اپریل (ہ س): جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سعودی عرب کے جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا میں عارضی ڈیپوٹیشن کے لیے چار پولیس افسران کو حج افسران اور حج سپرنٹنڈنٹ کے طور پر حج 2026 کے لیے فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آرڈر نمبر 201-ہوم آف 2026 کے مطابق، یہ فیصلہ حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے ان کے انتخاب کے بعد کیا گیا ہے۔ تعینات کیے گئے افسران میں پیرزادہ اعجاز احمد (ایس پی)، محمد مظفر جان (ایس پی)، شہزادہ کبیر متو (ایس پی) اور برہان الحق کانٹھ (ڈی وائی ایس پی) شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق، افسران کو 6 اپریل 2026 سے ریلیو کر دیا جائے گا، تاکہ وہ سعودی عرب کے جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir