
حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س)۔
وزیراعلی ریونت ریڈی نے فیوچرسٹی کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ اوردیگراعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ فیوچرسٹی کا دورہ کیا اورینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی اوردیگر اداروں کے تعمیری کاموں کا شخصی طور پر جائزہ لیا۔ محکمہ آراینڈ بی کے عہدیداروں نے فیوچرسٹی کا پلان پیش کرتے ہوئے وزیراعلی کوتعمیری کاموں کی پیشرفت سے واقف کرایا۔وزیراعلی نے عہدیداروں کوہدایت دی کہ تعمیری کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اورتعمیری کاموں میں معیارپرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ رنگا ریڈی ضلع کے میر خان پیٹ میں 20 ایکر19 گنٹے اراضی پرحکومت نے فیوچرسٹی تعمیرکافیصلہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں خاص طورپرفیوچرسٹی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی تشکیل دی گئی ۔ وزیراعلی نے کہا کہ فیوچر سٹی میں کئی بین الاقوامی اداروں نے اپنے توسیعی منصوبہ کی تکمیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح کے اداروں کے تعمیری کاموں کی جلد تکمیل کی صورت میں خانگی اداروں کو بھی ترغیب ہوگی ۔ انہوں نے چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ سے کہا کہ وہ تعمیری کاموں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیں۔ وزیراعلی کاکہنا تھا کہ تلنگانہ میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافہ میں فیوچر سٹی اہم رول ادا کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق