جگتیال میں بے قابو لاری کی ٹکر سے 3 ہلاک، آٹو میں سوار کئی زخمی
حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ میں جگتیال ضلع کے دھرم پوری میں قومی شاہراہ پرواقع بھارت پیٹرول پمپ کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک تیزرفتار لاری کی ٹکر کی وجہ سے تین نوجوان برسرموقع ہی ہلاک ہوگئے جبکہ آٹو میں سوار کئی ہنومان بھکت شدید
جگتیال میں بے قابو لاری کی ٹکر سے 3 ہلاک، آٹو میں سوار کئی زخمی


حیدرآباد ، 3 اپریل (ہ س)۔

تلنگانہ میں جگتیال ضلع کے دھرم پوری میں قومی شاہراہ پرواقع بھارت پیٹرول پمپ کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک تیزرفتار لاری کی ٹکر کی وجہ سے تین نوجوان برسرموقع ہی ہلاک ہوگئے جبکہ آٹو میں سوار کئی ہنومان بھکت شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاری نے ایک گاڑی کواوورٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے سے آ رہی موٹرسائیکل کو زوردارٹکرماردی اوراس کے بعد قریب سے گزر رہے آٹو کو بھی ٹکر دے دی۔ حادثے کی شدت سے موٹر سائیکل پر سوارتین نوجوان موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ آٹوالٹ گیا اور اس میں سوارکئی افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی دھرم پوری پولیس موقع پرپہنچ گئی اور108 ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کوجگتیال ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت امرناتھ، رشونت اورکولامین کے طورپرہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande