امریکہ کے ذریعہ ایرانی جہازوں پر قبضہ،ایران کا جوابی اقدام کا اعلان
واشنگٹن،29اپریل(ہ س)۔امریکہ کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے بعد ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران کو ان کھلی ا
امریکہ کے ذریعہ ایرانی جہازوں پر قبضہ،ایران کا جوابی اقدام کا اعلان


واشنگٹن،29اپریل(ہ س)۔امریکہ کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے بعد ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش اور سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ایران کو ان کھلی اور جارحانہ امریکی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے حقوق کے دفاع اور ردعمل دینے کا پورا اختیار حاصل ہے۔ایروانی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کو فوری طور پر ان غیر قانونی اقدامات سے باز رہنے کا حکم دے اور تمام ضبط کیے گئے بحری جہازوں، سامان اور املاک کو فوری طور پر رہا کرانے کا مطالبہ کرے۔

امریکی بحریہ نے ایران پر بحری ناکہ بندی کے دوران ایک اور تجارتی جہاز کو روکا، تاہم اس بار اسے معائنے کے بعد اپنی منزل کی جانب جانے کی اجازت دے دی گئی، جو پہلے واقعات کے برعکس ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ میرینز کے اہلکار منگل کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے رسیوں کی مدد سے بلو اسٹار 3نامی جہاز پر اترے۔ بیان کے مطابق جہاز کا معائنہ کیا گیا اور اس بات کی تصدیق کے بعد کہ اس کا سفر کسی ایرانی بندرگاہ پر رکنے پر مشتمل نہیں اسے چھوڑ دیا گیا۔

جاری کی گئی ویڈیو میں امریکی فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر سے رسیوں کے ذریعے جہاز پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔’بلو اسٹار‘ وہ چوتھا تجارتی جہاز ہے، جس پر پچھلے دو ہفتوں سے زائد عرصے میں امریکی ناکہ بندی کے دوران کارروائی کی گئی، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جہاز کو ضبط نہیں کیا گیا۔امریکی اقدام کا مقصد جنگ بندی کے باوجود ایران پر دباو¿ بڑھانا بتایا جا رہا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی توانائی سپلائی اور معیشت پر اثرات ڈالے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande