تاریخ کے آئینے میں 29 اپریل - تاریخ اور وقار کی علامت- لال قلعہ کی عظیم الشان وراثت
دہلی کی تیز رفتار زندگی کے درمیان جب بھی کسی کی نظر لال قلعہ پر پڑتی ہے تو اس کی شان و شوکت ذہن کو ٹھہرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ سرخ ریت کے پتھر سے بنا یہ تاریخی قلعہ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے تعمیری وژن اور فن سے محبت کی شاندار مثال ہے۔ اس کی اونچی دیو
دہلی میں واقع لال قلعہ۔ اس کے ٹھیک سامنے مشہور چاندنی چوک ہے۔ فوٹو - انٹرنیٹ میڈیا


دہلی کی تیز رفتار زندگی کے درمیان جب بھی کسی کی نظر لال قلعہ پر پڑتی ہے تو اس کی شان و شوکت ذہن کو ٹھہرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ سرخ ریت کے پتھر سے بنا یہ تاریخی قلعہ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے تعمیری وژن اور فن سے محبت کی شاندار مثال ہے۔ اس کی اونچی دیواریں، خوبصورت محرابیں، گنبد اور جالی دار چھجے اس دور کی بہترین کاریگری کو آج بھی زندہ رکھتے ہیں۔

سال 2007 میں یونیسکو نے اسے عالمی ثقافتی ورثے کا درجہ دے کر اس کی عالمی اہمیت کو تسلیم کیا۔ یہ قلعہ صرف ایک تاریخی یادگار نہیں، بلکہ ہندوستان کی ثقافتی پہچان اور وقار کی علامت بھی ہے۔

آزادی کے بعد سے ہر سال یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے وزیراعظم یہیں سے قوم کو خطاب کرتے ہیں، جو اس کے قومی کردار کو مزید اہم بنا دیتا ہے۔ تاریخ کے مطابق، اس عظیم الشان قلعے کی بنیاد 29 اپریل 1639 کو رکھی گئی تھی۔ یہ دن ہندوستانی تاریخ میں ایک اہم موڑ کے طور پر درج ہے، جس نے آنے والے وقت میں دہلی اور پورے ملک کی پہچان کو ایک نئی سمت دی۔

دیگر اہم واقعات:

1639 - دہلی میں لال قلعے کی بنیاد رکھی گئی۔

1848 - مشہور مصور راجہ روی ورما کی پیدائش۔

1903 - مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ کی ٹرانسوال ہائی کورٹ میں قانونی پریکٹس شروع کی اور وہاں برٹش انڈین ایسوسی ایشن قائم کی۔

1919 - مشہور طبلہ نواز، ہندوستان کے بہترین سولو اور موسیقی نوازوں میں سے ایک اللہ رکھا خان کی پیدائش۔

1938 - ایک سیاست داں کے طور پر ہندوستان کی دسویں، گیارہویں، بارہویں، تیرہویں اور پندرہویں لوک سبھا کے رکن رہ چکے ای احمد کی پیدائش۔

1939 - نیتا جی سبھاش چندر بوس نے کانگریس سے استعفیٰ دیا۔

1978 - افغانستان کے باغی گروپ نے اقتدار حاصل کیا۔ کابل ریڈیو پر اعلان کیا گیا کہ نائب صدر، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور فضائیہ کے سربراہ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔

1991 - بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں آنے والے گردابی طوفان میں ایک لاکھ 38 ہزار لوگ مارے گئے اور دس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے۔

1993 - پہلی بار بکنگھم پیلس کو عام عوام کے لیے کھولا گیا جس کو دیکھنے کے لیے آٹھ پاونڈ کا ٹکٹ رکھا گیا۔

1997 - کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی نافذ۔

2005 - شام نے لبنان سے اپنی فوج کو واپس بلا لیا۔

2006 - پاکستان نے ہتف-6 کا تجربہ کیا۔

2007 - آسٹریلیا نے مسلسل تیسری بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔

2008 - ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ایک مختصر دورے پر ہندوستان پہنچے۔

2010 - ہندوستان نے دشمنوں کے راڈار کی پکڑ میں نہ آنے والے اور ممبئی کی منجھگاؤں گودی میں تیار کردہ جدید ترین آلات سے لیس جنگی جہاز آئی این ایس شیوالک کو بحریہ میں شامل کیا۔

2010 - ہندوستانی انجینئر ہرپال کمار نے لندن میں آنت کے کینسر کے مریضوں کا بلڈ ٹیسٹ کر کے بیماری کا پتہ لگانے کے بجائے ان کے پیٹ کا معائنہ کرنے والے کیمرے کی ایجاد کی ہے۔ اس سے اس بیماری کی وقت سے پہلے ہی پہچان کی جا سکے گی اور 43 فیصد مریضوں کو موت سے بچایا جا سکے گا۔

2020 - ہندی سنیما کے باصلاحیت اداکار عرفان خان کا کینسر سے انتقال۔

2020 - کووڈ-19 کے انفیکشن سے جان گنوانے والوں کی تعداد ایک ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande