اے ایم یو طالبہ کی سیرت پر مبنی کتاب کی پرو وائس چانسلر کے بدست رونمائی
اے ایم یو طالبہ کی سیرت پر مبنی کتاب کی پرو وائس چانسلر کے بدست رونمائی علی گڑھ، 24 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول (گرلز) کی جماعت نہم کی طالبہ ہبہ فاطمہ بنت محمد جمیل کی تصنیف ”مُطہّر الجنان (صلی اللہ علیہ وسلم)“کی رون
کتاب کا اجرا


اے ایم یو طالبہ کی سیرت پر مبنی کتاب کی پرو وائس چانسلر کے بدست رونمائی

علی گڑھ، 24 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول (گرلز) کی جماعت نہم کی طالبہ ہبہ فاطمہ بنت محمد جمیل کی تصنیف ”مُطہّر الجنان (صلی اللہ علیہ وسلم)“کی رونمائی اے ایم یوکے پرو وائس چانسلر پروفیسر محسن خان کے بدست عمل میں آئی۔ پروفیسر محسن خان نے ایک نہایت کم عمر مصنفہ کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاوشیں طلبہ میں تخلیقی صلاحیت، فکری جستجو اور مثبت قدروں کی عکاسی کرتی ہیں۔

تقریب رونمائی میں پروفیسر صالحہ جمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن، ڈاکٹر صبا حسن، ہیڈمسٹریس، اے بی کے ہائی اسکول (گرلز)، اسکول کے اساتذہ مسٹر شمیم الدین، مسٹر محمد جمیل اور مسٹر محمد اعظم حسین اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے سینئر پی ایس مسٹر عبدالمجید موجود تھے۔

یہ کتاب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے اخذ کردہ تعلیمات پر مبنی ہے، جس میں عصری سماجی مسائل کو اسلامی اصولوں کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں سیرت سے متعلق تقریباً ایک ہزار سوالات بھی شامل ہیں، جو اسے ایک مفید تعلیمی مأخذ بناتے ہیں۔ اس موقع پر مصنفہ کے والد مسٹر محمد جمیل کی خصوصی طور پر ستائش کی گئی، جن کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نے ہبہ فاطبہ کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande