
نئی دہلی،24اپریل(ہ س)۔
اتحاد پبلشنگ ہاو¿س پرائیویٹ لمیٹڈ کے سرپرست اعتقاد حسین صدیقی کے انتقال پر علامہ رفیق ٹرسٹ کی جانب سے کمیونٹی ہال سوئی والا میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت جمعیت علمائے ہند ضلع چاندنی چوک کے صدر مفتی نثار احمد نے کی۔
اس موقع پر موجود مقررین نے اعتقاد حسین صدیقی کے کاموں کو یاد کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے ارشد فخری نے کہا کہ ان کے والد اپنی بیٹی سے ملنے دبئی گئے تھے جہاں ان کا انتقال ہوا اور انہیں وہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ رمضان اور عید کی وجہ سے تعزیتی جلسے میں تاخیر ہوئی لیکن آج ان کے تعزیتی اجلاس میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک شریف النفس اور شفیق انسان تھے۔ تعزیتی اجلاس کی نظامت علامہ رفیق ٹرسٹ کے صدر مقصود احمد نے کی۔ اس موقع پر شاہی مسجد فتح پوری کے امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد کا ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔ تعزیتی اجلاس میں بازار سیتارام میونسپل کونسلر رافعہ ماہر، صحافی ایس زیڈ شمش، ارشد فہمی، شکیل انجم دہلوی، جمیل انجم دہلوی، عبدالحفیظ، ڈاکٹر نجم السحر خان، وسیم صدیقی، علم الدین، اشفاق نغمی، راجیش سینی، دانیالیر سنگھ، راجکمار بننے، محمد شہزاد، منصور سوز وغیرہ نے شرکت کی۔ مفتی احمد نظامی نے خصوصی دعا کرائی۔ پروگرام سے پہلے قرآن خوانی کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais