پروفیسر توقیر عالم فلاحی کی ویب سائٹ کا افتتاح
پروفیسر توقیر عالم فلاحی کی ویب سائٹ کا افتتاح علی گڑھ، 24 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات (سنّی) کے سینئر استاد، سابق ڈین اور سابق صدرِ شعبہ پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے اپنی علمی و ذاتی خدمات پر مبنی ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے
پروفیسر گلریز


پروفیسر توقیر عالم فلاحی کی ویب سائٹ کا افتتاح

علی گڑھ، 24 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ دینیات (سنّی) کے سینئر استاد، سابق ڈین اور سابق صدرِ شعبہ پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے اپنی علمی و ذاتی خدمات پر مبنی ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔ یہ پیش رفت ڈیجیٹل عہد میں علمی سرمائے کو منظم انداز میں محفوظ اور عام کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔

اس ویب سائٹ پر پروفیسر توقیر عالم فلاحی کی ذاتی و علمی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے ویڈیو لیکچرز بھی دستیاب ہیں، جبکہ انگریزی، اردو اور ہندی زبانوں میں تصنیف کردہ تین درجن سے زائد کتابیں پی ڈی ایف کی صورت میں فراہم کی گئی ہیں۔ صارفین ان کتابوں کو براہِ راست آن لائن پڑھنے کے علاوہ بآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں، جو اسے ایک جامع ڈیجیٹل علمی ذخیرہ بناتا ہے۔

ویب سائٹ کا لنک ہے: https://towqueeralam.com/ ، جس کا باضابطہ افتتاح اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔ ویب سائٹ کے آغاز کی ستائش کرتے ہوئے پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ اس سے دینیات، بالخصوص قرآن، تقابلی مذاہب اور سرسیدی فکر پر کام کرنے والے محققین اور اسکالرز کے لئے پروفیسر توقیر عالم فلاحی کی علمی خدمات تک رسائی نہایت آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے اس اقدام کو عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق ایک مؤثر علمی خدمت قرار دیا۔

پروفیسر محمد گلریز نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دور نے علم کی ترسیل کو عالمی سطح پر نہایت سہل بنا دیا ہے۔ اب ویب سائٹ اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے کسی بھی محقق کے علمی کاموں سے دنیا بھر میں استفادہ ممکن ہو چکا ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف علمی سرمایہ کو محفوظ کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کو تحقیق کی جانب بھی مائل کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande