دہلی کے آدرش نگر قتل معاملے کا مفرور ملزم گرفتار
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے دہلی کے آدرش نگر تھانہ علاقے کے سرخیوں میں رہے قتلمعاملے میں ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم واردات کے بعد سے مسلسل جگہیں بدل کر پولیس سے بھاگ ر
CRIME-BRANCH-MURDER-CASE


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے دہلی کے آدرش نگر تھانہ علاقے کے سرخیوں میں رہے قتلمعاملے میں ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم واردات کے بعد سے مسلسل جگہیں بدل کر پولیس سے بھاگ رہا تھا اور دارالحکومت سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم درست معلومات اور پولیس کی حکمت عملی کی بدولت بالآخر اسے پکڑ لیا گیا۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راہل الول نے جمعہ کو بتایا کہ 23اپریل کو ٹیم کو مخصوص خفیہ اطلاع ملی تھی کہ قتل کے ایک معاملے میں مطلوب ارباز علی دہلی سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ آو¿ٹر رنگ روڈ کے راستے فرار ہو سکتا ہے۔ اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ،اے این ٹی ایف کی ٹیم نے تیزی سے کارروائی کی اور مکند پور اور براڑی کے درمیان آو¿ٹر رنگ روڈ پر جال بچھا دیا۔ تھوڑی ہی دیر میں مشکوک سرگرمی کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر لی گئی اور جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ 19 اپریل 2026 کو ملزم ارباز علی نے اپنے ساتھیوں ریتک اور کنال کے ساتھ مل کر آزاد پور کے ٹرانسپورٹ سینٹر جھگی علاقے میں ایک جوڑے پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ ملزم نے راکھی اور اس کے شوہر انشو پر چاقووں سے وار کیا تھا۔ شدید زخمی راکھی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ تاہم، اس کے شوہر انشو زخمی حالت میں بچ گئے۔

واقعہ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ مقامی پولیس نے تیزی سے کام کرتے ہوئے شریک ملزمان ریتک اور کنال کو گرفتار کر لیا، لیکن ارباز علی فرار ہو گیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تعینات کی گئیں اور اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق کرائم برانچ کی اے این ٹی ایف نے تکنیکی نگرانی اور مخبروں کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کے مقام کا پتہ لگایا۔ یہ اطلاع ملنے پر کہ وہ دہلی چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، ٹیم نے آپریشن شروع کیا اور اسے پکڑ لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق ارباز علی کی عمر 20 سال ہے اور وہ مکند پور پارٹ ون اور شالیمار گاو¿ں کے علاقوں کا رہنے والا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کوئی مجرمانہ تاریخ سامنے نہیں آئی۔ اسے متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande