
وزیراعلیٰ کا آر ٹی سی ڈرائیور کی موت پر گہرے دکھ کا اظہارحیدرآباد، 24 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے آج آر ٹی سی ڈرائیور شنکرگوڈ کی خودکشی پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوارخاندان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے ایشور سے شنکر گوڈ کی آتما کے سکون اور اہل خانہ کے لیے اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت دینے کی پرارتھنا کی۔
ریونت ریڈی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آکرلیے گئے ایک فیصلے نے پورے خاندان کو گہرے غم میں ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق