خام تیل میں تیزی جاری، برنٹ کروڈ کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل
نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان خام تیل کی قیمتیں ابھی اونچی سطح پر برقرار ہیں۔ ایران کے ساتھ سیز فائر کی وقت کی حد آگے بڑھنے کے باوجود خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کے آس پاس ہے۔ بین الاقوامی بازار میں بدھ کی صبح شروعات
خام تیل  کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان خام تیل کی قیمتیں ابھی اونچی سطح پر برقرار ہیں۔ ایران کے ساتھ سیز فائر کی وقت کی حد آگے بڑھنے کے باوجود خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کے آس پاس ہے۔

بین الاقوامی بازار میں بدھ کی صبح شروعاتی کاروبار میں برنٹ کروڈ 98 ڈالر فی بیرل کے آس پاس کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں اس میں قریب 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 90 ڈالر فی بیرل کے آس پاس کاروبار کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان مسلسل آ رہی تناو سے بھرپور خبروں سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھاو برقرار ہے، لیکن اصل مسئلہ سپلائی کا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جب تک سپلائی معمول پر نہیں آتی، قیمتوں میں استحکام آنا مشکل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کے بازار اور عالمی معیشت کے لیے سب سے اہم علاقہ اسٹریٹ آف ہرمز ہے، جب تک اس علاقے میں صورتحال معمول پر نہیں آتی اور کوئی امن معاہدہ نہیں ہوتا، تب تک تیل کی قیمتیں اونچی رہ سکتی ہیں اور مہنگائی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے شروعاتی دنوں میں خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں۔ لیکن، کئی بار سیز فائر کے اعلان اور اس کی توسیع کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سپلائی میں کمی ابھی بھی برقرار ہے، جس سے بازار میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande