شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مجوزہ امن مذاکرات کے دوسرے راونڈ کو ایران کی جانب سے مسترد کر دیے جانے اور کمزور عالمی اشاروں کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رجحان نظر آ
شیئر بازار میں گراوٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مجوزہ امن مذاکرات کے دوسرے راونڈ کو ایران کی جانب سے مسترد کر دیے جانے اور کمزور عالمی اشاروں کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری مسلسل بڑھتی چلی گئی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.97 فیصد اور نفٹی 0.82 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے نیسلے، ٹی ایم پی وی، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، ہندوستان یونی لیور اور ہنڈالکو انڈسٹریز کے شیئر 2.26 فیصد سے لے کر 0.96 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ٹیک مہندرا، انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ٹی سی ایس کے شیئر 8.69 فیصد سے لے کر 1.28 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,708 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,366 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,342 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے چار شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 26 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 12 شیئر سبز نشان میں اور 38 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 253.99 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 79,019.34 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بازار میں فروخت شروع ہو گئی، جس کے سبب یہ انڈیکس مسلسل گراوٹ کے ساتھ نیچے چلا گیا۔ حالانکہ خریداروں نے بیچ بیچ میں کئی بار خریداری کا زور بنانے کی بھی کوشش کی، لیکن فروخت کا دباو اتنا زیادہ تھا کہ خریداروں کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 767.11 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,506.22 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 105.75 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,470.85 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی چوطرفہ فروخت کا دباو بن گیا، جس سے اس انڈیکس کی گراوٹ بڑھتی چلی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 200.55 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,376.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande