
نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو بنا رہا۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری تناو کے درمیان ایران کی جانب سے امن مذاکرات کے دوسرے راونڈ کی تجویز کو مسترد کر دینے کی وجہ سے گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار میں دباو کی صورتحال بنی رہی۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 292.96 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 49,149.60 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.63 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,064.01 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 144.43 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,259.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 220.27 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 49,369.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران کمزوری کا رخ برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 110.99 پوائنٹس یعنی 1.06 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10,498.09 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 95.33 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 8,235.72 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 146.93 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,270.87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے پانچ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ چار انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں برقرار ہیں۔ تائیوان ویٹیڈ انڈیکس آج 410.16 پوائنٹس یعنی 1.09 فیصد کی تیزی کے ساتھ 38,015.27 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 232.83 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصد کے اضافے کے ساتھ 59,582 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,095.07 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.19 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1,486.37 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، گفٹ نفٹی 174 پوائنٹس یعنی 0.71 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,401 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.46 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 4,992.05 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی کمزوری نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 299.48 پوائنٹس یعنی 1.14 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,188 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.13 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,549.27 پوائنٹس کی سطح پر اور کوسپی انڈیکس 0.02 فیصد کی علامتی گراوٹ کے ساتھ 6,387.24 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن