نازیہ الٰہی خان کا بی جے پی اقلیتی مورچہ سے کوئی تعلق نہیں: جمال صدیقی
نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ایک اخباری رپورٹ کی تردید کی جس میں نازیہ الٰہی خان کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کی رہنما بتایا گیا ہے۔ مورچہ صدر نے واضح کیا کہ نازیہ الٰہی خان کا مورچہ سے
MINOROTY-MORCHA-ON-NAZIA-ILLAH


نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ایک اخباری رپورٹ کی تردید کی جس میں نازیہ الٰہی خان کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کی رہنما بتایا گیا ہے۔ مورچہ صدر نے واضح کیا کہ نازیہ الٰہی خان کا مورچہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بدھ کو

میڈیا کو جاری بیان میں قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ نازیہ الٰہی خان بی جے پی اقلیتی مورچہ میں نہیں ہے۔ وہ ریاستی ٹیم یا قومی ٹیم میں نہیں ہے اور ان کے پاس اقلیتی مورچے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

جمال صدیقی نے کہا کہ ان کے تمام بیانات خالصتاً ذاتی ہیں اور ان کا بی جے پی اقلیتی مورچہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے بیانات سے اقلیتی مورچہ کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نازیہ الٰہی خان کے کسی بھی بیان کو بی جے پی اقلیتی مورچہ سے نہیں جوڑا جانا چاہئے۔ انہوں نے نازیہ کو خبردار کیا کہ اگر وہ مستقبل میں کبھی بھی خود کو بی جے پی اقلیتی مورچہ کی عہدیدار کے طور پربتائیں گی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات ’قابل اعتراض، نفرت پھیلانے والے اور غیر آئینی‘ ہیں، جن کے ذریعے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande