
نئی دہلی ، 22 اپریل (ہ س)۔
الیکشن کمیشن نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ’ دہشت گرد ‘ کے طور پر حوالہ دینے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے، انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ کھڑگے نے تمل ناڈو میں ایک پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر وزیر اعظم کو ’ دہشت گرد ‘ کہا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کے خلاف کانگریس صدر کے ریمارکس پر سخت تنقید کی۔ مرکزی وزیر کرن رججو کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے آج اس مسئلہ پر الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ دوسری طرف کانگریس صدر نے واضح کیا کہ انہوں نے انہیں ’دہشت گرد‘ نہیں کہا بلکہ ان کا مقصد سیاستدانوں کو ڈرانا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan