
ڈینٹل کالج کا بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا
علی گڑھ، 22 اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے تیرتھانکر مہاویر ڈینٹل کالج اینڈ ریسرچ سینٹر میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”ڈینٹسٹری کے ابھرتے ہوئے رجحانات“ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شعبہ پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پرمود کمار یادو نے علی گڑھ کی آبادی میں منھ کی صحت اور سسٹیمک امراض پر اپنی تحقیق کے لیے فیکلٹی پیپر پرزنٹیشن زمرے میں سوم انعام حاصل کیا، جب کہ ڈاکٹر طوبیٰ امام، جونیئر ریزیڈنٹ (سالِ اول) نے ڈیجیٹل ڈینٹسٹری اور جدید پریکٹس میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر اپنے مضمون کے لیے مضمون نویسی مقابلے میں دوم انعام حاصل کیا۔
اس کے ساتھ ہی شعبہ پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کی چیئرپرسن پروفیسر نیہا اگروال کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیسٹ اکیڈیمیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے تمام انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور ان کی دستیابیوں کو سراہا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ