ریاسی پولیس نے غیر قانونی شراب فروش کو گرفتار کیا
ریاسی پولیس نے غیر قانونی شراب فروش کو گرفتار کیا جموں، 21 اپریل (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک شخص کو غیر قانونی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ای
Liquor


ریاسی پولیس نے غیر قانونی شراب فروش کو گرفتار کیا

جموں، 21 اپریل (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے کارروائی تیز کرتے ہوئے ایک شخص کو غیر قانونی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریاسی کی قیادت میں نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں کٹرا کے بلنی ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے جے کے اسپیشل وہسکی کی 12 بوتلیں (ہر ایک 250 ملی لیٹر) برآمد ہوئیں، جو غیر قانونی طور پر لے جائی جا رہی تھیں۔ ملزم کی شناخت سنیل سنگھ ولد سکنہ مڑی، تحصیل و ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر ہی شراب ضبط کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 114/2026 کے تحت دفعہ 223(اے) درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ریاسی پولیس نے منشیات، غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہراتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات فراہم کر کے معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande