وزیر اعظم مودی نے جگد گرو بسویشور کو انکے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جگد گرو بسویشور کو انکے یوم پیدائش یعنی بسو جینتی پرخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پیر کو ایکس پر کہا کہ بسوجینتی کے خاص موقع پر وہ جگد گرو بسویشور اور ان کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ انہ
وزیر اعظم مودی نے جگد گرو بسویشور کو انکے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جگد گرو بسویشور کو انکے یوم پیدائش یعنی بسو جینتی پرخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پیر کو ایکس پر کہا کہ بسوجینتی کے خاص موقع پر وہ جگد گرو بسویشور اور ان کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسویشور کا ایک منصفانہ معاشرے کا نظریہ اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششیں ہمیں تحریک دیتی رہیں گی۔

قابل ذکر ہے کہ جگد گرو بسویشور 12 ویں صدی کے عظیم فلسفی اور سماجی مصلح تھے۔ انہیں ایک منصفانہ اور مساویانہ معاشرے کے اپنے وژن کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ذات پات کے نظام کو مسترد کر دیا اور 'انوبھو منڈپ' قائم کیا، جو مساوات کی علامت بن گیا۔ ان کا فلسفہ ‘‘ کام ہی خدا کی عبادت ہے‘‘ پر مبنی تھا اورانہیں لنگایت مذہب کا بانی سمجھا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande