آئی -پیک نے عملے کو 20 دن کی چھٹی پر بھیجا، ترنمول کانگریس کی اسٹینڈ بائی ٹیم نے ذمہ داری سنبھالی
کولکاتا، 20 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی کو سنبھالنے والی تنظیم آئی -پیک کے 20 دن تک کام روکنے کے فیصلے سے ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے تنظیم نے مہم کے کام
Ipac-work-stopped-tmc-new-stra


کولکاتا، 20 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کی انتخابی حکمت عملی کو سنبھالنے والی تنظیم آئی -پیک کے 20 دن تک کام روکنے کے فیصلے سے ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی رات دیر گئے تنظیم نے مہم کے کام میں لگے ملازمین کو ای- میل بھیج کر 20 دن کی چھٹی پر جانے کو کہا۔ اتوار کو جب یہ خبر آئی تو ترنمول نے پہلے اس کی تردید کرنے کی کوشش کی۔ پارٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے کہا گیا کہ یہ خبرفرضی ہے۔ لیکن دیر شام تک وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے قبول کیا کہ آئی -پیک نے واقعی کام روک دیا ہے۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس نے فوری طور پر ایک متبادل ٹیم کو میدان میں اتار دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق، پولنگ کے پہلے مرحلے سے عین قبل آئی -پیککے پیچھے ہٹنے سے ترنمول لیڈروں میں تشویش پیدا کردی ہے، کیونکہ ریاست بھر کے 152 حلقوں میں جمعرات کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ تاہم، پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم کے پاس پہلے سے ہی اپنی تربیت یافتہ پیشہ ور ٹیم موجود ہے اور اب وہ انتخابی مہم، بوتھ مینجمنٹ اور پولنگ ڈے کی نگرانی کو سنبھالے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابھیشیک بنرجی کے دفتر سے کام کرنے والی یہ ٹیم پہلے ہی کئی اضلاع میں کام کر رہی تھی۔ اب اسے مزید ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ بوتھ کی سطح پر واٹس ایپ گروپس بنائے جا رہے ہیں، جہاں ووٹنگ فیصد، ووٹنگ مشین سیل ہونے کے اوقات اور مقامی حالات کے بارے میں معلومات فوری طور پر بھیجی جائیں گی۔

دریں اثنا، آئی -پیک ملازمین میں غیر یقینی صورتحال کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی اضلاع میں ان کے لیے گاڑیوں کا بند ہوگیا ہے۔ اس پس منظر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ وہ کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کام کرنے والوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ اگر انہیں ہٹایا گیا تو ہم انہیں ملازمتیں فراہم کریں گے۔ ہم ایک بھی نوجوان کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔

قابل غور ہے کہ حالیہ مہینوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائیوں کے بعد کئی آئی -پیک اہلکاروں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ادارے نے اپنے ای میل میں قانونی وجوہات کی بناءعارضی طور پر اپنا کام معطل کرنے کی بات کہی ہے ۔ ترنمول کانگریس کا سرکاری طور پر دعویٰ ہے کہ مہم منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے اور اس میں کوئی خلل نہیں پڑا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande