ہائی کورٹ کی جج سورن کانتا شرما نے نریش بالیان کے کیس سے خود کو الگ کیا
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س): دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سورن کانتا شرما نے مکوکا کیس میں عام آدمی پارٹی کے سابق ایم ایل اے نریش بالیان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت ایک مختلف بنچ 23 اپریل کو کرے گی۔ د
جج


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س): دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سورن کانتا شرما نے مکوکا کیس میں عام آدمی پارٹی کے سابق ایم ایل اے نریش بالیان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت ایک مختلف بنچ 23 اپریل کو کرے گی۔

دہلی ہائی کورٹ نے 25 جون 2025 کو نریش بالیان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ نریش بالیان نے پہلے ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، لیکن کیس میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد اسے واپس لے لیا گیا تھا۔ بالیان نے اس کے بعد راو¿ز ایونیو کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔ راو¿ز ایونیو کورٹ نے 27 مئی 2025 کو بالیان کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ بالیان نے بعد میں ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

درحقیقت، نریش بالیان کو 4 دسمبر 2024 کوناجائزوصولی کے معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد، دہلی پولیس نے انہیں مکوکا (ماوسٹ کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ دہلی پولیس نے انہیں 30 نومبر 2024 کی رات کو بھتہ خوری کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل بی جے پی نے نریش بالیان کا ایک آڈیو کلپ جاری کیا تھا جس میں گینگسٹر کپل سنگوان عرف نندو اور بالیان کے درمیان بات چیت تھی۔

دہلی پولیس کے مطابق نریش بالیان اور گینگسٹر کے درمیان یہ بات چیت 2023 کی ہے۔ اس سلسلے میں 2023 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ کپل سنگوان اس وقت برطانیہ میں رہنے والا بدنام زمانہ گینگسٹر ہے۔ کپل سنگوان اور نریش بالیان دونوں نجف گڑھ، دہلی کے رہنے والے ہیں۔ کپل سنگوان ہریانہ میں نافے سنگھ قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔ اسے بلو پہلوان اور بی جے پی لیڈر سریندر مٹیالا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ بھی مانا جاتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande