
نئی دہلی، 20 اپریل ( ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو منگل کو اڈیشہ کا دورہ کریں گی۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وہ راؤرکیلا میں ایک عوامی تقریب میں کئی اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔ راشٹرپتی بھون کے مطابق صدر جمہوریہ راؤرکیلا میں ایک پلینیٹیریم اور سائنس سینٹر کا افتتاح کریں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ 'نرمل منڈا پریویش پتھ' کو بھی قوم کو وقف کریں گی۔
دورے کے دوران صدر جمہوریہ راؤرکیلا میں ایک قبائلی عجائب گھر اور مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی افتتاح کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد